Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سگریٹ نہ پینے والوں کیلئے اضافی 6 چھٹیاں

Now Reading:

سگریٹ نہ پینے والوں کیلئے اضافی 6 چھٹیاں
سگریٹ نوشی

جاپانی مارکیٹنگ کمپنی نے سگریٹ نہ پینے والوں کیلئے 6 چھٹیاں اضافی کردی ہیں۔

جاپان کی ایک مارکیٹنگ کمپنی نے تمباکو نوشی کرنے والے ملازمین کے مقابلے میں سگریٹ نہ پینے والے ملازمین کو سالانہ چھٹیوں میں 6 چھٹیوں کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کی مارکیٹنگ کمپنی کے ایک ملازم کی انوکھی ای میل نے ساتھی ملازمین کی سالانہ تعطیلات میں 6 روز کا اضافہ کروا دیا، تاہم اس سے سگریٹ نوش ملازمین فائدہ نہیں اُٹھا سکیں گے۔

فرم کے ایک ملازم نے اپنے حکام کو ایک ای میل بھیجی جس میں موقف اختیار کیا کہ تمباکو نوش ملازمین کو سگریٹ پینے کیلیے دن میں دو دو تین تین بار 15 منٹ کا وقفہ دیا جاتا ہے جب کہ نہ پینے والے ملازمین اس دوران کام کرتے رہتے ہیں۔

Advertisement

ملازم نے مزید لکھا کہ اس طرح سگریٹ نہ پینے والے ملازمین زیادہ دیر کام کرتے ہیں جس کا انہیں کمپنی کی جانب سے زائد چھٹیاں دیکر فائدہ بھی دیا جانا چاہیئے۔ جس پر کمپنی کے سی ای او نے سگریٹ نہ پینے والے ملازمین کو 6 مزید تعطیلات دے دیں۔

پیالا کمپنی کے سی ای او تاکاؤ اسوکا نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اس فیصلے سے سگریٹ نوش ملازمین کو اپنی نقصان دہ عادت کو ترک کرنے کیلیے حوصلہ ملے گا۔ اس سہولت سے کمپنی کے 120 میں سے 30 ملازمین فائدہ اُٹھائیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک بھر میں دن بہ دن سانس کی بیماریوں میں اضافے کے سبب ای سگریٹس پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ لوگوں کی صحت ای سگریٹ کی وجہ سے بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور وہ موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔

ای سگریٹ کے حوالے سے امریکی ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ زیادہ تر سانس کی بیماری میں مبتلا افراد نے مختلف پھلوں کے ذائقوں والے اجزاء استعمال کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس اور چین کا بڑا فیصلہ، باہمی تجارت کیلئے ڈالر کا استعمال ختم
مودی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے ممکنہ خدشے سے بھارتی مسلمان عدم تحفظ کا شکار
طالبان حکومت کی دوحہ معاہدے کی عہد شکنی
ہر تین میں سے ایک بھارتی نوجوان بے روزگار ہے، رپورٹ
امریکہ، یونیورسٹیز میں اسرائیل مخالف مظاہرے، 100 طلبہ گرفتار
صدارتی الیکشن میں مداخلت پر ٹرمپ کے 18 ساتھیوں پر فرد جرم عائد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر